انڈین فلم سپر کول ہیں ہم کی پروموشن جاری

super kool

super kool

بالی وڈ(جیوڈیسک)دوہزار پانچ کی کامیاب فلم کیا کول ہیں ہم کی کامیابی کے بعد آرہی ہے نئی بالی وڈ کامیڈی فلم کیا سپر کول ہیں ہم۔ تشارکپور اوررتیش ممبئی میں اِس فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ تھی اداکارائیں سارہ جان ڈیاز اور نیہا شرما۔ فلم کی کہانی کامیابی کی جدوجہد میں مصروف ڈی جے اور فلم ایکٹر کے گرد گھومتی ہے ۔جن کا ہرکام الٹا ہوجاتا ہے۔

کامیڈی سے بھرپور فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے سچن یاردی نے اورفلم تشار کپور کی بہن ایکتا کپور نے پروڈیوس کی ہے۔ فلم کی کاسٹ کو یقین ہے کہ فلم سپر ہٹ ہوگی۔