ٹین چوائس ایوارڈز: جسٹن بائیبر کی شاندار پرفارمنس

justin bieber

justin bieber

لاس اینجلس(جیو ڈیسک) لاس اینجلس میں ہوئی ٹین چوائس ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب۔ جس کا آغاز ہوا کم عمر ترین گلوکار جسٹن بائیبر کی شاندار پرفارمنس سے۔ جسٹن کی گائیکی کی ہوئی نوجوان نسل دیوانی اور انہیں مل گیا بیسٹ میل سنگر آف دی ایئر کا ایوارڈ۔

نوجوانوں کو صرف یہی نہیں پسند۔ انہیں ٹیلر سوئفٹ کی گائیکی بھی اتنی بھائی کہ سوئفٹ نے حاصل کرلئے ایک نہیں پانچ ایوارڈز۔ ٹیلر سوئفٹ کو بیسٹ سنگر اینڈ بیسٹ وائس اوورآرٹسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا۔ گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں چھائے رہے ٹوائیلائیٹ اسٹار۔ کرسٹین اسٹورٹ اور رابرٹ پٹنسن کو ملا بیسٹ ایکٹر اینڈ ایکٹرس آف دی ایئر کا ایوارڈ۔ اس بلاک بسٹرفلم سیریز نے اب تک اکتالیس ٹین چوائس ایوارڈز جیتے ہیں۔