انڈین ویلزٹینس: رافیل نڈال کی اسٹریٹ سیٹ میں کامیابی

nadal

nadal

انڈین : (جیو ڈیسک) انڈین ویلز ٹینس میں عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے دوسرے راؤنڈ میں با آسانی کامیابی حاصل کرلی۔ اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر کو چھ ایک اور چھ دو کے اسکور سے شکست دی۔ تین مرتبہ کے چیمپئن راجر فیڈرر اعزاز کا دفاع امریکی کوالیفائر کیخلاف شروع کریں گے۔

پانچویں سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے بلغاریہ کے گریگر دمیتروف کوچھ دو اور چھ دو سے ہرادیا۔ سربیاکے یانکو تپ سراوچ جائلز مولر سے چھ چار اور چھ دو سے جیت گئے۔ فرانس کے جو ولفریڈ سونگا،جمہوریہ چیک کے راڈک اسٹپنک ،بلجیم کے زیویئر میلسی اور ارجنٹائن کے یوان ڈیل پوٹرو بھی تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔