اولالا شاہ رخ اور رنبیر نے ودیا بالن کے کپڑے پہن لیے

ranbir shahrukh

ranbir shahrukh

شاہ رخ خان اور رنبیرکپور کو  ودیا بالن  کا  انداز ایسا بھایا کہ ان کے کپڑے ہی پہن لئے۔ بالی ووڈ بمباٹ گرل ودیا بالن نے ڈرٹی پکچر میں اپنا اسٹائل کیا بدلا ہر جگہ اولالا اولالا ہوگیا اور تو اورشاہ رخ خان بھی ڈان کے گیٹ اپ کو چھوڑ کر ودیا کے روپ میں آگئے۔
ان کی دیکھا دیکھی شوق چڑھا راک اسٹار رنبیرکپور کو انہوں نے بھی بڑھائیں زلفیں اور پہن ڈالے ودیا بالن کے کپڑے دونوں نے سوچا کہوہ دور گیا جب بھائی لوگ فلم انڈسٹری پر قابض ہوتے تھے۔ اب تو بمباٹ بالن کی دادا گیری ہے تو کیوں نہ وہ بھی ان ہی کے رنگ میں رنگ جائیں۔ لگتا ہے رنبیر کپور کو ہیروئن بننے کا چسکا لگ گیا ہے۔ رنبیر کپور نے تو سونم کپور کو بھی نہ چھوڑا ور اپنی ہی فلم کی نقل میں ہیرو کے بجائے ہیروئن بن گئے۔