اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری محمد رضوان آف روپیری نے کشمیر فریڈم موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) اوور سیز کشمیری راہنما چوہدری محمد رضوان آف روپیری نے کشمیر فریڈم موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کر دیاآئندہ فریڈم موومنٹ کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی اور تحریکی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم تفصیلات کیمطابق اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری محمد رضوان آف روپیری نے گزشتہ روز مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،اور ضلعی صدر محمود الحسن ایڈووکیٹ کیساتھ ملاقات میں کشمیر فریڈم موومنٹ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

اس عزم کا اظہار کیاکہ آئندہ اپنی تمام تر صلاحتیں سیاسی و تحریکی سرگرمیاں موومنٹ کے پلیٹ فارم سے انجام دونگا اور بیرون ممالک مقیم کشمیریوں کو فریڈم موومنٹ کے پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا اس موقع پرڈاکٹر طارق شاکر ، ڈاکٹراعجاز کشمیری،مرزا محمد یعقوب ،مشتاق احمد کاشر ،انجینئر جواد احمد ،ملک شوکت اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔