فوج کی نگرانی میں ووٹوں کی تصدیق کے حکم کی حمایت کرتے ہیں ، راجونی اتحاد

نوابشاہ ( پ ر ) پاکستان راجونی اتحاد کے سربراہ نے اسے شفاف انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں کی درستگی اور ووٹوں کی تصدیق کے عمل کو ناگزیر اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں جعلی ووٹوں اورایک ایک فرد کے کئی کئی علاقوں میں ووٹوں کے اندراج ، ووٹوں کی سیاسی مفادات کے تحت ایک حلقے سے دوسرے حلقے میں منتقلی کے اور انتقال پاجانے ووٹر ز کی انتخابی فہرستوں میں موجودگی جبکہ نئے بلوغت پانے والے نوجوان ووٹرز کی ووٹوں کے عدم اندراج کی وجہ سے انتخابی فہرستیں نا مکمل ہیں جن کے تحت کرائے جانے والے انتخابات کسی بھی طور شفاف نہیں ہوسکتے۔

اسلئے اس حوالے سے سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو ایف سی اور فوج کی مدد سے گھر گھر جاکر ووٹوں کی تصدیق کا حکم شفاف انتخابات کی جانب عدلیہ کا مثبت اقدام ہے جس کی راجونی اتحاد بھرپور حمایت کرتا ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں پاکستان بھر میں فوج کی مدد سے انتخابی فہرستوں کی تصحیح و تکمیل کا کام مکمل ہونے کے بعد انتخابات کرائے جائیں بصورت دیگر ایکبار پھر وہی موروثی سیاستدان اقتدار میں آئیں گے جن کے مفادات کی تکمیل کیلئے انتخابی فہرستوں میں ردو بدل کیا جاتا رہا ہے اور عوام کی تبدیلی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوسکے گی ۔