اوپن مارکیٹ میں ڈالر 89.20روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

dollar

dollar

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید دس پیسے بڑھ نواسی روپے بیس پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر کو استحکام دینے کے لیے اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی رسد میں اضافہ کردیاہے۔
اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ بدستور دبا کا شکار ہے اور ٹریڈنگ کے دوران ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید دس پیسے بڑھ کر نواسی روپے بیس پیسے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا جارہاہے اور انٹربینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں پچاس پیسے کم ہوکر ستاسی روپے پچاس پیسے پر آگیا۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی اور اوپن مارکیٹ میں اضافے کے بعد ڈالر کے ریٹ کا فرق ایک روپے ستر پیسے تک پہنچ گیا۔