اٹھارہ اگست کوعید کا چاند نظر آنے کا امکان معدوم

eid moon

eid moon

اسلام آباد (جیوڈیسک)شوال کے چاند نظر آنے کے حوالے سے محکمہ موسمیا ت نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید کا چاند اٹھارہ اگست کو نظر آنے کا امکان کم ہے لہذا اس بات کاقوی امکان ہے کہ عید بیس اگست کو ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اٹھارہ اور انیس اگست کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جس کے باعث چاند دیکھنے میں دشواری ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند دیکھے جانے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔