کراچی : فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے

karachi firing

karachi firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں مزید دو افرادجاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نیو کراچی الیون جی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انور اور عمیر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ سولجر بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فہیم ہلاک ہو گیا۔ محمود آباد میں دو گروپوں کے درمیان بھتے کے تنازعے پر فائرنگ سے سیاسی جماعت کا علاقائی عہدیدار زخمی ہو گیا۔

سرجانی ٹان میں کلینک پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔