آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

corp commander

corp commander

اسلام آباد(جیوڈیسک)آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک امریکا تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ عسکری حکام کا اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں جاری ہے۔ آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ظہیر السلام نے بریفنگ دی۔

انہوں نے کانفرنس کے شرکاء کو دورہ امریکا سے آگاہ کیا۔ کانفرنس میں پاک امریکا تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اور وزیر ستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں پاک فوج کی حربی صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔