اپر اورکزئی: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 8 شدت پسند ہلاک

orakzai

orakzai

اپر اورکزئی کے علاقے انزر کلے میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں آٹھ شدت پسند ہلاک اور دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔  اپراروکزئی انزر کلے میں فورسز کی پیش قدمی جاری تھی کہ مزاحمت پر شدد پسندوں کے ساتھ جھڑپ شروع ہوگئی شدد پسندوں نے فائر کر کے دو سیکورٹی اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔
فورسز نے فوری کاروائی کرتے ہوئے آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد دینے کے لیے کلایہ ہیڈ کواٹر لایا گیا جب کہ علاقے میں فوسزز کی مزید پیش قدمی جاری ہے۔