لاہور پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب تین ملزمان گرفتار

lahore arrest

lahore arrest

لاہور کے تھانہ سول پولیس نے دو لاکھ تاوان کے لیے اغوا کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا ہے ۔ اغوا کاروں میں سے دو کا تعلق پولیس سے ہے۔ دو پولیس اہلکاروں نے ساتھیوں کے ہمراہ قیصر ندیم نامی شخص کو دو لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا۔ تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مغوی کو وحدت کالونی کے علاقے سے بازیاب کرا لیا ہے۔ پانچ اغوا کاروں میں سے تین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دو فرار ہوگئے۔ فرار ہونے والے دونوں اغوا کار تھانہ ملت میں پولیس اہلکار ہیں جن کے نام ذیشان اور عرفان بتائے جاتے ہیں۔