اکشے کمار نے بنایا نیا ریکارڈ ، دس ماہ میں پانچ فلمیں

Akshay Kumar

Akshay Kumar

بالی ووڈ میں یوں تو بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں کئی ریکارڈز۔۔ مگر اکشے کمار کی ہے خاص بات ، اکشے کمار نے بنایا ہے سال بھر میں سب سے زیادہ فلمیں بنانے کانیا ریکارڈ ، یعنی دس ماہ میں پانچ فلمیں ریلیز ہوئیں جنھوں نے چا رسو کروڑ کا بزنس کیا۔

خطروں سے کھیلنے والے اکشے نے کامیڈی کی تو بھائے، ایکشن کیا تب بھی چھائے۔۔ اس سال اپریل میں ہاس فل ٹو نے سنیما ہاؤس فل کردیئے، جون میں راؤڈی راٹھور نے میلہ لوٹا ، اگست نے جوکر میں سب کو ہنسایا۔

ستمبر میں اوہ مائی گاڈ نے مسئلہ بنایا اور دسمبر میں کھلاڑی کی ریلیز نے باکس آفس پر چھکے چوکے لگائے ، اس طرح لگاتار پانچ فلموں نے باکس آفس پر چارسو کروڑ کا بزنس کرکے دس سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔