میوزیکل فلم لیس میزریبل کی کرسمس چارٹ پر دوسری پوزیشن

Les Miserables

Les Miserables

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی میوزیکل فلم لیس میزر ایبل ، نے کرسمس کا مزہ دوبالا کردیا۔ فلم کرسمس پر ریلیز ہونے والی فلموں میں دوسرے نمبر پر آگئی۔ ہالی ووڈ فلموں کے لئے کرسمس پر چاندی ہوجاتی ہے۔ فلم پروڈیوسرز کی ہوتی ہے کوشش کہ ان کی فلم کرسمس پر جنگل بیل کرتی نظرآئے۔ اس بار بھی کرسمس کا مزہ ہوگیا دوبال۔ چھٹی کے دن لوگوں نے کیا سنیما کا رخ ، فلم لیس میزر ایبل نے ایک دن میں اٹھارہ ملین ڈالرزکا بزنس کر لیا۔

یوں یہ فلم اب تک کرسمس پر ریلیز ہونے والی فلموں میں دوسری نمبر پر آگئی۔جبکہ کرسمس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزازدوہزارنو کی جاسوسی فلم ، شرلاک ہومز۔

کو حاصل ہے جس نے ایک دن میں چوبیس ملین ڈالرزکا بزنس کیا تھا، فلم لیس میزر ایبل ،کرسمس میں پسند کی جانے والی تیسری فلم۔ہے ڈی جینگو ان چینجڈ ، جس کی ریلیز کے پہلے دن پندرہ ملین ٹکٹس فروخت ہوئیں۔