پریانکا کے ریمکس سونگ کی ورلڈ میوزک چارٹ پر دوسری پوزیشن

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ راک اسٹار پریانکا چوپڑا کا ری مکس سونگ ورلڈ میوزک چارٹ پر ٹاپ ٹو پوزیشن پر آ گیا۔ بالی ووڈ کی کٹ کھنی بلی پریانکا چوپڑا بن گئیں راک اسٹار۔ ان کے گانے ان مائی سٹی نے راتوں رات پریانکا کو سپرہٹ کردیا۔

راکنگ گرل پی سی کے سونگ میں آواز کی دنیا ایسی ہوئی دیوانی کہ ورلڈمیوزک ایوارڈ کے لئے نامز دہوگئیں۔ پہلا گانا سپر ڈوپرہٹ ہونے کے بعد پریانکا نے اسی سونگ کو ری مکس کردیا۔ پی سی کا ریمکس سونگ۔ ان مائی سٹی۔ اب ورلڈ میوزک چارٹس پر دھوم مچارہا ہے۔ پریانکا کے سونگ نے تو گینگنم اسٹائل سے بعد ٹاپ ٹو پوزیشن حاصل کر لی۔