اکشے کمار کی فلم راؤڈی راٹھور نے اگنی پتھ کو پیچے چھوڑ دیا

Rowdy Rathore

Rowdy Rathore

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم راؤڈی راٹھور نے اگنی پتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم نے تین دن میں اڑتالیس کروڑ روپے کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

اکشے کمار کامیڈی فلم کریں یا ایکشن۔ انہیں ہر کیریکٹر میں پسند کیا جاتا ہے ۔۔مگر جب ایک ہی فلم میں کامیڈی اور ایکشن کا ملاپ ہو اور وہ بھی ڈبل رول کی صورت میں تو پھر کیا ہی بات ہے ۔

ایکشن کامیڈی فلم راؤڈی راٹھور میں اکشے نیدونوں کردار بخوبی ادا کیے۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی ریکارڈ توڑ بزنس کرلیا۔ پینتالیس کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم ریلیز کے پہلے ہفتے ہی میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی۔