اکشے کی کترینہ کے ساتھ ایکٹنگ کی فرمائش

akshay kumar

akshay kumar

بھارت: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کھلاڑی ایکٹر اکشے کمار باربی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ ایک بار پھر اداکاری کی خواہش کا اظہار کر بیٹھے۔ اب تک رومینٹک فلموں میں کام کرتے کرتے کترینہ تھک گئی ہیں، اس لئے انھوں نے فیصلہ کیا کچھ ایکشن کرنیکا، مطلب اب کترینہ کیف ایکشن فلمز کرتی دکھائی دیں گی۔

کترینہ کے اس فیصلے کی بھنک پڑی اکشے کمار تو ان کیدل کی کلی کھل اٹھی، اکشے کمار نے فورا سے پیشتر اپنی خدمات فراہم کرتے ہوئے فلم پروڈیوسر کو اگلی فلم میں کترینہ کیف کے مدمقابل کاسٹ ہونے کی فرمائش کر ڈالی۔ مگر دلچسپ بات یہ ہوئی کہ دونوں کی خواہشات کے برعکس کترینہ کیف کو ایک بار پھر سیاست پر بننے والی فلم میں ایکٹنگ کی آفر ہوگئی ہے۔ جس کے بارے میں کترینہ کیف سوچ بچار میں ہیں۔