سلمان خان فلم میں بغیر معاوضے کے آئٹم سونگ کریں گے

Salman Khan

Salman Khan

بھارت: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ پلے بوائے سلمان خان کا یارانہ کام کر گیا، سلوبھائی اجے دیوگن کی خاطر فلم میں آئٹم سونگ کریں گے۔ سلو بھائی کی فطرت کے کیا کہنے، جب دوستی پر آئیں تو کسی بھی حد سے گزرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔

سلمان نے اجے دیوگن کی خاطر فلم لندن ڈریمز میں اجے دیوگن کے ساتھ اداکاری کی تو ایسی دوستی ہوئی کہ اگلی فلم کے لئے اجے نے آئٹم سونگ کرنے کو کہا تو مفت تیار ہو گئے۔ اجے کا دعوی ہے کہ جیسا گانا گایا ہے اس پر پرفارمنس سلمان خان کے علاوہ کوئی نہیں دے سکتا۔ یہ سن کر تو سلو بھائی خوشی سے پھول گئے اور فورا حامی بھرلی واہ بھئی دوست ہو تو سلو بھائی جیسا۔