لندن: ٹائی ٹینک تھری ڈی کا ورلڈ پریمیئر، کیٹ ونسلٹ بھی شریک

kate winslet James Cameron

kate winslet James Cameron

لندن : (جیو ڈیسک) لندن میں ٹائی ٹینک تھری ڈی کے پریمئیر میں اداکارہ کیٹ ونسلٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے، ڈاریکٹر جیمز کیمرون بھی ان کے ساتھ تھے۔ ہالی ووڈ شاہکار ٹائی ٹینک کے تھری ڈی ورژن کا ورلڈ پریمیئر لندن میں ہوا۔

ٹائی ٹینک تھری ڈی کے پریمیئر میں فلم ڈائریکٹر جمیز کیمرون اور اداکارہ کیٹ ونسلٹ نے شرکت کی کیٹ ونسلٹ کا کہنا تھا ٹائی ٹینک کی طرح ٹائی ٹینک تھری ڈی بھی حیرت انگیز اور بے مثال ہے۔ ڈائریکٹر کیمرون نے امید ظاہر کی ٹائی ٹینک تھری ڈی کو ویسے ہی شاندار پذیرائی ملے گی۔