اگنی پتھ کے سیٹلائٹ رائٹس 41 کروڑ میں فروخت

Agneepath

Agneepath

بالی وڈ اسٹار ریتک روشن نے مارکیٹنگ کے میدان میں عامر خان اور شاہ رخ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔۔اگنی پتھ کے ری میک کے سیٹلائٹ رائٹس اکتالیس کروڑ میں فروخت ہو گئے. اگنی پتھ کے پروموز نے مارکیٹ میں آتے ہی لوگون کی توجہ حاصل کر لی تھی۔ جس میں ریتک روشن بگ بی کا مشہور کردار وجے دینا ناتھ چوہان ادا کرنے جا رہے ہیں۔
فلم کی ریلیز سے قبل ہی اس کی مقبولیت پر پروڈیوسر اور ہدایت کارکرن جوہر بہت خوش ہیں۔ بالی وڈ کی کسی بھی فلم کے سیٹلائٹ رائٹس اکتالیس کروڑ کی لکیر کو نہیں چھو سکے ۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ عامر خان کی ریما کاگتی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اور شاہ رخ کی فلم را۔ ون بھی اکتالیس کروڑ کے ہدف کو نہیں پہنچ سکی۔ امیتابھ بچن کی مشہور زمانہ فلم ۔ اگنی پتھ کا ری میک آئیندہ برس ریلیز کیا جائے گا۔