ایام عید الاضحی پرعوامی تعاون کے زریعے صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنایا جا سکا ۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی (ارشد محمد) شاہ فیصل ٹاؤن میں عید الاضحی کے پہلے اور دوسرے روز صفائی وستھرائی اور برق رفتاری کے ساتھ بروقت آلائشوں کو تدفین کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا عید الاضحی کے پہلے روز 28,215 اور دوسرے روز 13,440آلائشوں کوزمین کے اُپر سے اُٹھاکر ٹھکانے لگا دیا گیا ،شام 5بجے کے بعد شاہ فیصل ٹائون کی حدود میں زمین کے اوپر ایک بھی آلائشیں موجود نہیں تھی شام 5بجے سے رات گئے تک اجتماعی قربان گاہوں مساجد ، مدارس اور گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کام انجام دیا گیا ،گورنر سندھ کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام یونین کونسل میں قائم کئے اجتماعی قربان گاہوں کو عوام نے سراہا اور قربان گاہوں میں سینکڑوں کی تعداد میں سنت ابراہمی کی انجام دہی کو یقینی بنا یا ۔

شاہ فیصل میں ایام عید الاضحی پر صحت مند ماحول کے قیام اور بروقت آلائشوں کو اٹھانے کے حوالے سے بہتر انتظامات پر شاہ فیصل ٹاؤن کے علماء اکرام ،علاقہ معززین و عمائدین اور عوام نے حق پرست قیادت اور ٹاؤن انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔دریں اثناء عید الاضحی کے پہلے روز حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ نماز عید کے بعد گرین بیلٹ شاہ فیصل کالونی نمبر2 سے عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کا آغاز کیا اپنی نگرانی میں 150گاڑیوں ، ڈمپر لوڈر، ملٹی لوڈر، اوپن ٹرک،ٹریکٹر ٹرالی وغیرہکو علاقوں سے آلائشیں اٹھانے کے لئے روانہ کیا بعد ازان حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی اور دیگر افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام یونین کونسل میں گلیوں اور محلوں سے آلائشوں کو فوری اٹھا کر جمع کرنے کے لئے قائم کئے گئے لفٹنگ اسٹیشنز اور آلائشوں کو بروقت دفن کرنے کے لئے قائم کئے گئے ٹرینچز پر انتظامات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر گلیوں اور محلوں کا دورہ کرکے اپنی نگرانی میں آلائشوں کو اٹھانے اور اجتماعی قربان گاہوں سے آلائشوں کو اٹھانے کے انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر شاہ فیصل ٹائون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے علماء اکرام ،علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقات میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایام عید الاضحی کے موقع پر شاہ فیصل ٹاؤن میں صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے آلائشوں کو بروقت اٹھاکا ٹھکانے لگانے کے حوالے سے انتظامات میں تعاون پر عوام کو شکریہ ادا کیا اس موقع پر عوام نے ایام عید الاضحی کے موقع پر مثالی انتظامات پر حق پرست قیادت اور ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر آلائشوں کو بروقت اٹھانے کے لئے شاہ فیصل ٹاؤن دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ایک حصہ ائر پورٹ اور PAFائر بیس کے اطراف زمین کے اوپر آلائشوں کو برق رفتاری کے ساتھ اُٹھانے پر مامور ہے اور دوسرا حصہ شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام یونین کونسل سے آلائشوں کو اٹھا کر ٹرینچز میں دفن کرنے کا کام انجام دے رہا ہے انہوں نے بتا یا کہ شاہ فیصل ٹاؤن کے کسی بھی علاقے میں شام 5 بجے کے بعد زمین کے اوپر آلائشیں موجود نہیں تھی تمام آلائشوں کو بروقت تدفین کردیا گیا تھا اس کے بعد شام 5بجے سے رات گئے تک لفٹنگ اسٹیشنز ،ٹرینچز،مساجد و مدارس ،اجتماعی قربان گاہوں اور گلیوں و محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جارہا ہے چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ عوامی تعاون کے زریعے شاہ فیصل ٹائون کے تمام علاقوں میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا جائے گا ۔