ایبٹ آباد پریس کلب کے سال 2013 کے انتخابات مکمل ہو گئے

ایبٹ آباد(جی پی آئی) ایبٹ آباد پریس کلب کے سال 2013 کے انتخابات مکمل ہو گئے ڈیمو کریٹک پینل کے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے راجہ محمد ہارون صدر ، نوید اکرم عباسی جنرل سیکرٹری ہوں گے ایبٹ آباد پریس کلب کے سال 2013 کے انتخابات میں پریس کلب کا ڈیمو کریٹک پینل بلا مقابلہ منتخب ہو گیا۔

محاسب سے راجہ محمد ہارون صدر، اے آر واے کے محمد اشفاق سنیئر نائب صدر، صبح کے طارق تنولی نائب صدر، نوائے وقت کے نوید اکرم عباسی جنرل سیکرٹری، اے پی پی کے ارشد سواتی جوائنٹ سیکرٹری، جبکہ روزنامہ شمال کے عبدالواسع خان اسسٹنٹ سیکرٹری ، روزنامہ اساس کے محمد آصف اعوان فنانس سیکرٹری ہونگے ایبٹ آباد پریس کلب کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ27جنوری تک ڈیمو کریٹک پینل کے امیدواروں کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے جس کے نتیجے میں ڈیمو کریٹک پینل کیے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ڈیمو کریٹک پینل کے نو منتخب عہدیداروں کو پریس کلب کے تمام اراکین کی جانب سے مبارک پیش کی گئی واضح رہے کہ ڈیمو کریٹک پینل گزشتہ چند سالوں سے مسلسل کامیابی حاصل کر رہا ہے۔