جعلی ڈگری ہولڈر ذاتی عناد اور مفاد کی خاطر اداروں کونشانہ بنا رہے ہیں۔ زبیر صفدر ناظم اعلیٰ جمعیت

لاہور(28-01-2013)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا سالانہ اجلاس ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر کی صدارت میں مردان میں جاری ہے۔اجلاس میں پاکستان بھر سے مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبران شریک ہیں۔

اجلاس میں ایچ ای سی کی خود مختاری کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ۔قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ایچ ای سی اعلیٰ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک خودمختار ادارہ ہے اس کی خودمختاری کو ختم کرنے کے لیے مجوزہ بل جو کہ اسمبلی میں پیش ہونا ہے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔خودمختاری سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہو گی اور سیاسی مداخلت میں اضافہ ہو گا۔پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے مستقبل کے تاریک ہونے کاخدشہ ہے۔ ایچ ای سی جیسے باوقار ادارے پر آئے روز حملے کیے جا رہے ہیں ۔سپریم کورٹ ایچ ای سی کی خودمختاری کے خلاف از خود نوٹس لے اور مجوزہ بل کوکا لعدم قرار دے۔اس موقع پر ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ایچ سی کی خودمختاری کی باتیں کرنے والے خود جعلی ڈگری ہولڈر ہیں انہیں اپنی ڈگریوں کا خطرہ ہے۔

چئیرمین کی مدت میں کمی اور ادارے کی خودمختاری سے اعلیٰ تعلیم کا مستقبل تاریک ہو جائے گا ۔ اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اداروں کو انتقام کا نشانہ بنانا درست نہیں۔ ایچ ای سی کی خودمختاری کا خاتمہ اعلیٰ تعلیم پر حملہ ہو گا۔سپریم کورٹ نوٹس لے ۔ جعلی ڈگری ہولڈر ذاتی عناد اور مفاد کی خاطر اداروں کونشانہ بنا رہے ہیں۔ایچ ای سی کی خودمختاری سے پاکستان میں تعلیمی معیارختم اور اعلیٰ تعلیم کامستقبل ختم ہوجائے گا۔اعلیٰ تعلیم پر لگائی جانے والی کاری ضرب کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

جاری کردہ:
محمد ذیشان قریشی
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0346-5265947