ایتھنز میں پاکستانی نوجوان کی ہلاکت ، ہزاروں افراد کا احتجاج

Athens Protest

Athens Protest

ایتھنز (جیوڈیسک) یونان کے دارالحکومت میں ستائیس سالہ پاکستانی نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

مظاہرے میں پاکستانی کمیونٹی کے سیکڑوں افراد بھی شریک تھے جنہوں نے مقتول شہزاد لقمان کا تابوت اٹھا کر نسل پرستانہ حملوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ پاکستانی تارکین وطن نے ایتھنز کے مرکزی چوک میں شہزاد لقمان کی نماز جنازہ بھی ادا کی۔

شہزاد لقمان کو گزشتہ ہفتے دو موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ دفتر جا رہے تھے۔ پاکستانی کمیونٹی نے یونانی حکومت سے تارکین وطن کی قتل و غارت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔