پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند ، لاہور ائیر پورٹ ، موٹروے کو کھول دیا گیا

Punjab Motorways Open

Punjab Motorways Open

پنجاب (جیوڈیسک)پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند رہی ، لاہور ائرپورٹ پر پروازیں شروع ہو گئیں ، موٹر وے کو کھول دیا گیا۔

جی ٹی روڈ پر دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی، حکام کی جانب سے ڈرائیوروں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں اور بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔کالام میں سب سے کم درجہ حرارت منفی بارہ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ استور میں منفی نو اور قلات میں منفی دس رہا۔