ایران سے جوہری پروگرام پر براہ راست مذاکرات کی اطلاعات بے بنیاد : امریکا

Iran

Iran

امریکا (جیوڈیسک) وائٹ ہاوس نے جوہری پروگرام پر ایران کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات پر آمادگی کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔یہ خبر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہوئی تھی جس میں نامعلوم حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایران پہلی مرتبہ بات چیت پر راضی ہوا ہے لیکن یہ مذاکرات چھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل نہیں ہوگی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران نے دو طرفہ بات چیت پر اصولی اتفاق کر لیا۔ تاہم امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان ٹامی وائٹر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سچ نہیں امریکا اور ایران نے دو طرفہ مذاکرات یا امریکی صدارتی انتخاب کے بعد کسی بھی ملاقات پر اتفاق کیا ۔