ایران کا متنازع جوہری پروگرام ، مذاکرات کل شروع ہوں گے

iran nuclear

iran nuclear

ایران : ( جیو ڈیسک : ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر مذاکرات کل سے بغداد میں شروع ہورہے ہیں۔ امریکی سینیٹ نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کے بل کی منظوری دے دی جبکہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران یہودی ریاست کو تباہ کرنے کیلئے جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات کیلئے ایرانی وفد بغداد پہنچ گیا ہے۔ ایرانی وفد کی سربراہی سعید جلیلی کررہے ہیں۔ مذاکرات میں اقوام متحدہ، امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس ، چین اور روس شریک ہوں گے ۔

امریکی سینیٹ نے مذاکرات سے ایک روزپہلے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے ایک بل کی بھی منظوری دے دی ہے۔ دوسری جانب عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کو انتہائی مفید قراردیا ہے۔

ایران کی جانب سے متو قع مثبت رویہ پابندیوں میں نرمی اور جنگ کے خطرے کو ٹالنے کا سبب بن سکتاہے لیکن یہودی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یا ہو نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کو ختم کرنے کیلئے جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔