ایران کیخلاف طاقت کا استعمال رد نہیں کیا جا سکتا۔ اوباما

obama

obama

امریکہ: (جیو ڈیسک) بارک اوباما نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کے وعدے پر قائم ہیں ، ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا ۔امریکن اسرائیل پبلک افیئر کمیٹی سے خطاب میں اوباما نے کہا کہ ایران کے پاس کوئی تاہم اسے جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھنے کے لئے دبائو برقرار رکھیں گے ۔ایران کا ایٹمی پروگرام اقوام عالم کے امن کیلئے خطرہ ہے ۔

ان کا کہنا تھا ایران کے جوہری پروگرام کا سفارتی حل چاہتے ہیں اور اس معاملے کو مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے ،ایران پر امریکی حملے سے متعلق باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں لیکن اگر اس نے جوہری پروگرام جاری رکھا تو طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی حکومت ظالم اور اخلاقی طور پر کرپٹ ہے۔