ایران کی جوہری سرگرمیاں،امریکا ، یورپی یونین کا اظہار تشویش

european union

european union

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ پر امریکا اور یورپی یونین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جوہری ایجنسی نے رپورٹ دی تھی کہ ایران نے ایٹمی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ ایران نے نہ صرف یورینیم کی افزودگی تیز کردی ہے بلکہ مبصرین کو متنازع جوہری تنصیبات کی اجازت بھی نہیں دی۔

ادھر وائٹ ہاوس نے جاری بیان میں کہاکہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے متعلق عالمی تشویش ختم کرنے میں ناکام ہوگیاہے۔ آئی اے ای کی رپورٹ نے تشویش میں مزید اضافہ کردیاہے۔ خارجہ امور سے متعلق یورپی یونین کی سربراہ کیتھرین نے بیان میں جوہری پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا۔ امریکا کا موقف تھا کہ جوہری پروگرام کے پرامن مقاصد پر عالمی برادری کو قائل کرے۔