ایشوریا رائے بچن کا اداکار بریڈ پٹ کے مدِ مقابل کام کرنے سے انکار

Aishwarya

Aishwarya

ممبئی: (جیو ڈیسک) ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کام کرنا کسی بھی بالی ووڈ اداکار کے لئے خواب سے کم نہیں ہوتا اور اگر مدِ مقابل بریڈ پٹ ہوں تو فلم کی کامیابی کی ضمانت دی جا سکتی ہے ۔ ایسی ہی ایک شاندار پیشکش بچن خاندان کی بہواور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا کو ہالی ووڈ ہدایتکار وولف گینگ پیٹرسن نے کی جس میں انکے مدِ مقابل بریڈ پٹ ہیرو کا کردار ادا کرنے والے تھے لیکن ایشوریانے فلم میں کام کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

دو بار آسکر ایوارڈزکے لئے نامزدگی حاصل کرنے والے ہدایتکار Wolfgang Petersenکی خواہش تھی کہ وہ بالی ووڈ بیوٹی کوئن ایشوریا اور بریڈ پٹ کے ساتھ یہ فلم بنائیں تاہم بیٹی کی پیدائش کے بعد موٹاپے کا شکار ایشور یا فی الحال کیمرے کے سامنے آنے سے گریز برتت رہی ہیں۔اس غیر متوقع انکار کے بعد ہدایتکار پیٹرسن کی فلم کا یہ کردار ہالی ووڈ اداکارہ Rose Byrneکو مل گیا ہے ۔