گلوکار و اداکار علی ظفر کانز فلم فیسٹول میں شریک ہوں گے

Ali Zafar

Ali Zafar

لاہور: (جیو ڈیسک) گلوکار و اداکار علی ظفر دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز فلم فیسٹول میں شرکت کریں گے۔ علی ظفر کو پاکستان میں گلوکاری اور بھارت میں اداکاری سے پہچان ملی۔ بھارت کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد علی ظفر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے کہ قسمت کی دیوی ایک بار پھر مہربان ہوئی۔ علی ظفر کو کانز فلم فیسٹول میں شریک ہونے کا دعوت نامہ موصول ہوگیا جس پر وہ بیحد پرجوش ہیں اور جانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔