ممبئی فیشن شو: موسم گرما کے دلکش ملبوسات نمائش کیلئے پیش

Mumbai fashion show

Mumbai fashion show

ممبئی: (جیو ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے فیشن شو میں موسم گرما کے حوالے سے دلکش ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔ اس ایونٹ میں پیش کئے گئے ملبوسات میں جہاں موسم کی مناسبت کا خیال رکھا گیا وہیں رنگوں کا بہترین امتزاج بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ کاٹن کے لباس اور جدید تراش خراش سے آراستہ ڈیزائن بہت خوب صورت لگ رہے تھے۔ کلیکشن میں نوجوانوں کے ذوق کا بطور خاص خیال رکھا گیا جس کی وجہ سے ایونٹ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ حسین ماڈلز کی خوبصورت کیٹ واک نے شو کو چار چاند لگا دئیے جسے دیکھنے والوں نے دل کھول کر سراہا۔