ایشوریا کیلئے مشکل ، فرانسیسی ایوارڈ سنبھالے یا روتی بیٹی

Aishwarya Rai

Aishwarya Rai

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی ملکہ حسن ایشوریارائے فرینچ ایوارڈ کی تقریب میں بھی بیٹی کو سبنھالتی رہیں۔ ایشوریا رائے بچن چاہے کتنی بڑی اداکارہ بن جائیں، ممی بننے کی ذمہ داری خوب جانتی ہیں۔ وہ بیٹی کے آجانے کے بعد پہلی بار کسی ایوارڈ شو میں گئیں۔فرانس کی جانب سے انہیں ملا اعلی سول اعزاز۔

تقریب میں ان کے ساتھ ابھیشک اور امیتابھ بچن نے بھی شرکت کی لیکن جب ایشوریا اسٹیج پربولنا شروع کرتیں، ان کی بیٹی پہلے ہی روپڑتی۔ آخر کار ایشوریا کو معذرت کرنی پڑی اور روتی بیٹی کو چپ کرانے باہر لے گئیں۔