ایشیاکپ کیلئے15رکنی قومی ٹیم کااعلان،مصباح کپتان برقرار

cricket pak

cricket pak

پاکستان : (جیوڈیسک) چار ملکی ایشیاکپ کیلئے پندرہ رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا۔مصباح الحق کپتان برقرار ہیں، عمران فرحت ، شعیب ملک اور وکٹ کیپرعدنان اکمل ڈراپ ہوگئے۔چارایشین ٹیموں کے درمیان ایشیاکپ گیارہ مارچ سے ڈھاکا میں شروع ہوگا۔ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور میزبان بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائیگا۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے ساتھی سلیکٹرز، کپتان مصباح الحق اورنئے کوچ ڈیو واٹمور کی مشاورت سے ٹیم کاانتخاب کیا۔ عمران فرحت، شعیب ملک اور عدنان اکمل ڈراپ ہوگئے۔ ناصر جمشید اوروکٹ کیپر سرفراز احمدکی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ایشیاکپ کیلئے پاکستان ٹیم مصباح الحق،یونس خان، محمدحفیظ، اسد شفیق،اظہرعلی،ناصرجمشید،عمراکمل، سرفراز احمد، شاہد آفریدی ، عمرگل،اعزاز چیمہ ،وہاب ریاض،سعید اجمل،عبدالرحمان اورحماد اعظم شامل ہونگے۔