ون ڈے سیریز: جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ

South Africa

South Africa

آکلینڈ : (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی اورکیویز کے خلاف ون ڈے سیریز میں تین صفر سے کلین سوئپ مکمل کرلیا۔آکلینڈ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دوسو چھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ برینڈن مک کلم سینتالیس رنز ٹاپ اسکورپر رہے۔

جنوبی افریقہ کے ڈی لانگے نے چار اور پیٹرسن نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر دوسوآٹھ رنز کا ہدف عبورکرلیا اور پانچ وکٹ سے فتح حاصل کرلی۔ ہاشم آملا نے چھہتر اور البے مورکل نے اکتالیس رنز اسکور کئے۔