کوچ ڈیو واٹمور نے پی سی بی کے دوسالہ معاہدے پر دستخط کردیے

dav whatmore

dav whatmore

پاکستان : (جیوڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیو واٹمور نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے پی سی بی کے دوسالہ معاہدے پر دستخط کردیے۔ انگلینڈ کے جولین فانٹین سے فیلڈنگ کوچ کا معاہدہ بھی طے پاگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ڈیو واٹمور اور جولین فانٹین کی تقرری کا باضابطہ اعلان آج کریگا۔

آسٹریلیا کے سابق کرکٹراور مایہ ناز کوچ ڈیوواٹمور نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پی سی بی کے دوسالہ معاہدے پر دستخط کر دیے۔واٹمورکواٹھارہ ہزار ڈالرمعاوضے کی ساتھ بلٹ پروف گاڑی، سفری سہولیات اور فائیواسٹار سطح کی رہائش ملے گی۔چارمارچ سے شروع ہونیوالے قومی کرکٹ ٹیم کے مختصر کیمپ میں ڈیوواٹمور کا کھلاڑیوں سے تعارف ہوگا اور وہ گیارہ مارچ سے بنگلہ دیش میں ہونیوالے ایشیاکپ سے باقاعدہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔

واٹمورنے 1989 نے پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کے خلاف کھیلا تھا جس میں سرفراز نواز نے اننگز میں نووکٹیں لی تھیں۔واٹمور کوشہرت کوچ کی حیثیت سے ملی جب انہوںنے سری لنکا کو1996ورلڈکپ کا چیمپئن بنوایا۔ بنگلہ دیش نے انکی کوچنگ میں پہلی بارآسٹریلیا، بھارت اورجنوبی افریقہ کوشکست دی۔

پی سی بی نے انگلینڈ کے جولین فانٹین سے فیلڈنگ کوچ کا معاہد ہ کرلیا ہے۔فانٹین کومراعات سمیت بارہ ہزار ڈالر ماہانہ معاوضہ دیا جائیگا۔