ایشیا میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

Oil Prices

Oil Prices

ایشیا(جیوڈیسک)ایشیا میں خام تیل کی قیمت میں پیر کو اضافہ دیکھا گیا جو چین کی سروسز کی صنعت میں بہتری کے بعد سامنے آیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بات بیجنگ کی قیادت کی تبدیلی اور امریکی صدارتی انتخابات سے قبل سامنے آئی ہے۔ نیویارک میں دسمبر کیلئے لائٹ سویٹ خام تیل کا بڑا سودا 13 سینٹس اضافے کے ساتھ 84.99 ڈالرز فی بیرل اور دسمبر کے لئے برینٹ نارتھ سی خام تیل کے معاہدے 14 سینٹس اضافے کے ساتھ 105.82 ڈالرز میں ہوئے۔