ایشیا میں چین اور بھارت امریکا کیلئے خطرہ ہیں۔ پینیٹا

Leon Panetta

Leon Panetta

امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے خبردار کیا ہے کہ ایشیا میں چین اور بھارت امریکا کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات ہیں، ایران پر اسرائیلی حملے سے عالمی معیشت تباہ ہو جائیگی امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق ریاست کنیکٹی کٹ میں دورے کے دوران لیون پینیٹا نے کہاکہ ایشیا میں چین اور بھارت ابھرتی ہوئی طاقتیں ہیں۔ اور ان ملکوں اور دیگر طاقتوں سے امریکا کو خطرہ ہے۔ لہذا بحرالحاہل میں امریکی مفادات کے تحفظ کیلئے فوج کی مناسب تعداد موجود ہونا لازمی ہے۔ تاکے ان طاقتوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ امریکا کہیں نہیں جائیگا۔ یہیں موجود رہیگا۔
پینٹاگان ترجمان کیپٹن جان کربی نے لیون پینیٹا کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر دفاع نے چین اور بھارت کو فوجی خطرہ قرار نہیں دیا ہے۔ اور نہ ہی یہ مشورہ دیا کہ امریکا کو ان دونوں ممالک سے فوجی روابط بڑھانا چاہیئے۔ ادھر اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کے دوران لیون پینیٹا نے کہاکہ اگر اسرائیل ایران پر حملہ کیا تو اس کا خمیازہ عالمی معیشت کی تباہی میں بھگتنا ہو گا۔