شام میں خانہ جنگی کی صورتحال ہوتی جا رہی ہے۔ روسی وزیر خارجہ

syria

syria

روسی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے باغی اہلکاروں کی جانب سے حملے کے بعد شام میں خانہ جنگی کی صورتِ حال ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ وہاں خانہ جنگی کا ماحول ہے اس لیے یہ ضروری ہے کہ فوری طور پر تشدد کو روکنے کی کوشش کی جائے خواہ وہ کسی بھی جانب سے ہو۔ گزشتہ ماہ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف مغربی ممالک کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد کو ویٹو کر دیا تھا۔اس قرار داد میں پابندیاں لگانے کے بجائے مخصوص اقدامات تجویز کیے گئے تھے۔