ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے 14رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان

india team

india team

بھارت:(جیو ڈیسک) بھارت نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے چودہ رکنی ٹیم کااعلان کر دیاہے۔ اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر ٹیم میں شامل ہیں جبکہ وریندر سہواگ ڈراپ کردیئے گئے۔ ایشیاکپ گیارہ سے بائیس مارچ تک ڈھاکا بنگلہ دیش میں کھیلاجائے گا۔

بھارت ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔مہندرا سنگھ دھونی کپتان برقرار رہیں گے۔ سہ فریقی سیریز میں عمدہ کارکردگی پیش کرنیوالے ویراٹ کوہلی کونائب کپتان مقرر کیاگیاہے۔فٹنس مسائل کے باعث ظہیر خان اور امیش یادیو ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

آل رانڈر یوسف پٹھان اور اشوک ڈنڈا کی واپسی ہوئی ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں گوتم گمبھیر، روہت شرما،سریش رائنا،رویندر جڈیجا،روی چندرن ایشون، پراوین کمار،ونے کمار، راہول شرما اور عرفان پٹھان شامل ہیں۔