دوسراون ڈے: جنوبی افریقہ 6 وکٹوں سے فتح یاب، سیریز بھی جیت لی

south africa newzeland

south africa newzeland

نیپیئر:(جیو ڈیسک) جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا اور تین میچوں کی سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔ نیپیئر میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی اورکیویز کو دوسو تیس رنز پر آؤٹ کرلیا۔

برینڈن مک کلم نے پچیاسی اور مارٹن گپٹل نے اٹھاون رنز اسکور کئے۔جنوبی افریقہ کے مورنی مورکل پانچ اور تسوسوبے نے تین وکٹیں لیں۔

پروٹیز ٹیم نے دوسو اکتیس رنز کا ہدف بارہ اوور پہلے چار وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا۔ ہاشم آملا بانوے،ڈومینی نے تینتالیس اور ڈو پلاسز نے چونتیس رنز بنائے۔ کپتان ڈی ویلیئر اکتیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔