دبئی ٹینس چیمپئن شپ: راجر فیڈرر کا کامیاب آغاز

roger federer

roger federer

دبئی:(جیو ڈیسک) سابق عالمی نمبرایک راجر فیڈرر نے دبئی ٹینس چیمپئن شپ کا پہلا میچ باآسانی جیت لیا۔ یوان ڈیل پوٹرو اور فلی کیانو لوپز بھی اپنے میچز جیت گئے۔

سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے فرینچ مائیکل لورڈا کے خلاف پہلا سیٹ صرف سترہ منٹ میں چھ صفر سے جیتا۔ مائیکل دوسرا سیٹ ٹائی بریکر تک لے گئے لیکن فتح سات چھ سے فیڈرر ہی کے نام رہی ۔ اسپین کے فلی کیانو لوپز نے فرانس کے نکولس ماہٹ کوچھ چار اور چھ چار کے اسکور سے ہرا دیا۔ ارجنٹائن کے یوان ڈیل پوٹرو نے یوکرین کے الیکذنڈر ڈولگوپولوف کے خلاف چھ تین اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔