قومی پولو چیمپین شپ لاہور میں شروع ہو گی

polo

polo

لاہور:(جیو ڈیسک) قومی پولو چیمپین شپ برائے قائد اعظم گولڈ کپ ایبک پولو گراؤنڈ لاہور میں شروع ہو گئی ہے۔ چیمپین شپ کے آغاز سے قبل لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گیارہ مارچ تک جاری رہنے والی چیمپین شپ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں نو غیر ملکی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چیمپین شپ میں روزانہ چار میچز کھیلے جائیں گے اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ دو ٹیموں کے مابین فائنل میچ کھیلا جائے گا