ایفیڈرین کوٹہ کیس : سیکریٹری داخلہ کی وضاحت قبول

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں سیکریٹری داخلہ کے تحریری وضاحت پر سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی تنویر احمد کی درخواست نمٹا دی۔ سیکرٹری داخلہ تحریری جواب کے ساتھ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے سامنے پیش ہوئے اور اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ کی وضاحت قبول کرلی۔

سیکریٹری داخلہ خواجہ صدیق کا کہنا تھا انھوں نے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پر بیان کی تبدیلی کے لئے دبا نہیں ڈالا۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا سیکریٹری داخلہ بڑے معتبر شخص ہیں۔ آپ کا ٹرانسفر بھی رک گیا ہے اور سیکریٹری داخلہ نے جواب بھی جمع کرا دیا ہے۔ اب آپ کو کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیئے اور لیڈری نہ کریں۔ سیکرٹری داخلہ کے بیان پر سپریم کورٹ نے تنویر احمد کی درخواست نپٹا دی۔