تحریکوں نے ہمیشہ لاہور میں جنم لیا، جاوید ہاشمی

javed hashmi

javed hashmi

لاہور(جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں چلنے والی تحریکوں نے ہمیشہ لاہور میں جنم لیا زندہ دلان لاہور ایک بار پھر پا کستان کی بقاء کے لیے عمران خان کے ساتھ ہیں۔ لاہور میں تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ٹریڈ ونگ اور ملک آصف ایڈ وکیٹ کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سے قبل خطاب کر تے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ انہوں نے پچاس سال لاہور میں سیاست کی ،موچی دروازہ اندرون شہر کے با سیوں نے ہمیشہ پاکستان میں اٹھنے والی تحریکوں کو کامیاب بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف اٹھنے والی تمام سازشوں کو نا کام بنا دیں گے اور پوری قوم عمران خان کی آواز پر لبیک کہ رہی ہے ،ان کا کہنا تھا لاہور شہر میں انہیں برین ہیمبریج کے بعد اللہ تعالی نے انہیں نئی زندگی عطا کی اب وہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو لٹیروں سے نجات دلائیں گے۔