یوم علی پر پنجاب کے 5 شہر حساس قرار دے دیئے گئے

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

پنجاب(جیوڈیسک)پنجاب حکومت نے یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر 5 شہروں کو حساس قرار دے دیتے ہوئے پولیس کی نفری دوگنی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے حساس قرار دیے جانے والے شہروں میں لاہور ، چکوال، سرگودھا، فیصل آباد اور رحیم یار خان شامل ہیں۔ حساس شہروں میں پولیس کی نفری دوگنی کرنی کی ہدایت اور سیکورٹی اداروں کو مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا گیا جب کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پولیس افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر سیکورٹی میں کوتاہی کو برادشت نہیں کیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر 5 شہروں کو حساس قرار دے دیتے ہوئے پولیس کی نفری دوگنی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے حساس قرار دیے جانے والے شہروں میں لاہور ، چکوال، سرگودھا، فیصل آباد اور رحیم یار خان شامل ہیں۔ حساس شہروں میں پولیس کی نفری دوگنی کرنی کی ہدایت اور سیکورٹی اداروں کو مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا گیا جب کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پولیس افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر سیکورٹی میں کوتاہی کو برادشت نہیں کیا جائے گا۔