ایفی ڈرین کوٹہ کیس : سپریم کورٹ نے وعدہ معاف گواہ رضوان کو طلب کر لیا

Ephedrine

Ephedrine

سپریم کورٹ (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں وعدہ معاف گواہ رضوان کوطلبی نوٹس جاری کردیے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود لوگوں کوہراساں کرنے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایفی ڈرین کوٹہ اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ ڈائریکٹراے این ایف بریگیڈئرفہیم نے عدالت کوبتایا کہ کوٹہ اسکینڈل کی تفتیش رپورٹ مکمل نہیں ہوسکی۔ سپریم کورٹ نے تفتیشی رپورٹ جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نے جب کہا ہے کہ کسی کوہراساں نہ کیا جائے توشکایات کیوں موصول ہورہی ہیں۔

بریگیڈئرفہیم نے عدالت کوبتایا کہ کسی کوہراساں نہیں کیا جارہا، سب غلط پروپیگنڈا ہے،، اے این ایف کے خلاف سیاسی پلیٹ فارم استعمال کیا جارہا ہے۔ اے این ایف حکام نے عدالت کوبتایا کہ کنییڈا اورچین نے ایفی ڈرین کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں وعدہ معاف گواہ رضوان کوطلبی کانوٹس جاری کرتے سماعت 10 دن کیلیے ملتوی کردی۔