ایل پی جی کی قیمت میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

LPG Gas Cylinders

LPG Gas Cylinders

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی۔ ملک بھر میں 125 روپے فی کلو مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اوگرا کے نوٹیفیکشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے اور ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت 125 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔

تاہم فاٹا، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں گھریلو سلنڈر پر 30 روپے اضافی دیئے جائیں گے۔ فاٹا، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے علاوہ ملک بھر میں گھریلو سلنڈر 1475 روپے میں فروخت ہو گا جبکہ فاٹا، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1505 روپے مقرر کی گئی ہے۔