ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے قریب فائرنگ ،ایک ہلاک ،8 زخمی

Empire State Building

Empire State Building

امریکی شہر نیویارک میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

نیویارک کی مشہور عمارت ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ کے سامنے ایک شخص نے ڈکیتی کے دوران اچانک فائرنگ کر دی جس سے نو افراد زخمی ہو گئے ایک زخمی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ نیویارک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا کسی دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔