ایم پی اے شمسہ گوھر کو اپنے سابقہ شوھر کی طرف سے عدالت میں دائر کردہ ایک پٹیشین کا سامنا کرنا پڑ رھا ہے

Gohar & Mrs. Gohar

Gohar & Mrs. Gohar

لاھور (طاھر منیر طاھر) مسلم لیگ ن کی ایک ایم پی اے شمسہ گوھر کو اپنے سابقہ شوھر کی طرف سے عدالت میں دائر کردہ ایک پٹیشین کا سامنا کرنا پڑ رھا ہے۔ لاھور ھائی کورٹ میں گوھر سرفراز قریشی کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں کھا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ایم پی اے شمسہ گوھر نے اپنی پھلی شادی مخفی رکھ کر مجھ سے شادی کی اور پھلی شادی کے بارے کچھ نھیں بتایا جو 27 مارچ 2005 کو عابد علی نامی ایک شخص سے کی جس کا ثبوت موجود ہے۔ جنکہ 9 اپریل 2006 کو شمسہ نے اپنے آپ کو غیر شادی شدہ ظاھر کرتے ہوئے مجھ سے شادی کر لی۔ گوھر سرفراز قریشی نے بتایا کہ شمسہ کے پاس عابد علی سے طلاق کا بھی ثبوت موجود نھیں ہے۔

شمسہ پر مزید الزامات عائد کرتے ہوئے گوھر سرفراز قریشی نے درخواست میں کھا ہے کہ شمسہ گوھر نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے ناجائز طور پر لاکھوں روپے بھی وصول کیے ہیں درخواست میں بتایا گیا ہے کہ شمسہ نے سیالکوٹ سے لاھور کا سفر ظاھر کر کے لاکھوں روپے ٹی اے ڈی اے وصول کر لیا ہے جبکہ وہ لاھور ہی میں رھتی ہے اور لاھور میں رھتے ہوئے وہ ٹی اے ڈی وصول کرنے کی حقدار نہ تھی۔

گوھر سرفراز قریشی نے درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ شمسہ کو بدعنوانی کی وجہ سے ایم پی اے کی نشست سے محروم کیا جائے اور اس نے چار سال کے دوران ناجائز طور پر جو رقم وصول کی ہے اُس کا حساب لیا جائے۔ گوھر سرفراز قریشی کی درخواست کی سماعت کے بعد جسٹس خواجہ امتیاز نے شمسہ گوھر اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔